شعبہ نشرواشاعت

کسی بھی عظیم مشن کے فروغ کے لئے ذرائع ابلاغ اور نشرواشاعت کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے اسی ضرورت کے پیش نظرعالمی ادارہ تنظیم الاسلام نے حسب ذیل مربوط نظام مرتب کیاہے ۔ جس کی بدولت ادارہ کے پیغام کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ قابل رشک حد تک دراز ہوتاہے ۔ اس ضمن میں چند اہم ابلاغاتی امور کا اجمالی تعارف پیش کیا جاتاہے ۔

ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام

مارچ 1989ء میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام نے ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام کا اجراء کیا۔ یہ اہل سنت کا محبوب ترجمان اوراپنی طرز کا منفرد مجلہ ہے جوکہ پاکستان میں اسلامی انقلاب اور روحانی اقدار کا داعی ہے اس میں کتاب وسنت کے علمی جواہرات ، تاریخی وتحقیقی تخلیقات ، ملکی وسیاسی امور پرتبصرہ جات کے علاوہ اولیائے کرام کی روحانی تعلیمات کے حوالے سے گراں قدر مقالہ جات شامل کئے جاتے ہیں ۔

تنظیم الاسلام پبلی کیشنز

اس شعبہ کے زیرا ہتمام حضرت علامہ ابوالبیان پیرمحمد سعیداحمدمجددی علیہ الرحمہ کی دیگر علمائے کرام کی اہم اسلامی موضوعات پرمتعدد کتب شائع ہوچکی ہے ۔ ان میں بعض کتابیں ہزاروںکی تعداد میں چھپ کر تقسیم ہوچکی ہیں جبکہ کئی کتب تحریر و تسوید کے مراحل میں ہیں ۔

کتب کی تفصیل حسب ذیل ہیں

البینات شرح مکتوبات

ادارہ کے اشاعتی نظام کا ایک عظیم منصوبہ البینات شرح مکتوبات ہے جو حضرت امام ربانی مجد دا لف ثانی قدس سرہ کے مکتوبات عالیہ کی پہلی اردو شرح ہے ۔ یہ دنیائے تصوف وروحانیت میں بہت بڑی علمی ، عرفانی اور تحقیقی کاوش ہے ۔ بحمدہٖ تعالیٰ یہ سعادت بانی ادارہ کے حصہ میں آئی ہے ۔ البینات شرح مکتوبات قسط وار ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام میں شائع ہورہی ہے جس کی چارجلدیں منظر عام پرآکر عوام وخواص میں مقبولیت و پذیرائی حاصل کرچکی ہیں ۔ مزید کام جاری ہے ۔

مزید کتب کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:

  • سعادت العباد شرح مبدأومعاد(مکمل دو جلدیں)
  • البیان (تقریری مجموعہ)…(مطبوعہ چھ (6)جلدیں،مزید کام جاری ہے )
  • تذکرہ مشائخ آلومہارشریف
  • سرمایہ ملت کا نگہبان
  • کلمہ طیبہ اور اس کے تقاضے
  • اسلام میں عید میلاد النبی کی حیثیت
  • صلوات الابرار (مجموعہ درودوسلام)
  • قرآنی سورتوں کا اجمالی تعارف (زیر ترتیب)
  • شرح شمائل ترمذی (زیر ترتیب )
  • شرح کشف المحجوب (زیر ترتیب )
  • اذکار نبویہ مع اذکار معصومیہ
  • زادالمعاد وتذکرہ خواجہ حسام الدین احمد
  • حسنات الحرمین
  • دفاع حضرت مجدد الف ثانی علیہ الرحمہ
  • مقالات خطیب الاسلام مع ارمغان فیض
  • رسائل مشائخ نقشبندیہ
  • سعادت العالی شرح بدرالمعالی
  • ملفوظات حضرت شاہ غلام علی دہلوی
  • جبہ مبارک
  • احادیث القدسیہ
  • ذکر السعیدین فی سیرت والدین
  • مقالات ابوالبیان
  • آداب الحرمین
  • ایمان اور اس کے ثمرا ت

مکتبہ تنظیم الاسلام

یہ مکتبہ بطور خاص دینی تعلیمات کے فروغ اورعصر حاضر میں قرآن وحدیث کے حکمت آفرین پیغام کو عام کرنے کے لئے وجود میں لایاگیاہے ۔ اس مکتبہ میںاسلام ، قرآن ، تفسیر، حدیث، فقہ اور دیگر کئی اسلامی ودینی موضوعات کے حوالے سے اکابرین اہل سنت و جماعت کی تصانیف دستیاب ہیں۔ تصوف اورروحانیت کے متعلق کتب کی فراہمی اس مکتبہ کی خصوصی پہچان ہے ۔ برصغیر پاک وہند کے تاریخ ساز خطیب حضرت صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ علیہ الرحمہ کی آڈیو کیسٹیں بھی دستیا ب ہیں ۔ اہل سنت و جماعت کے معروف علماء ،قراء اور نعت خواں حضرات کی آڈیو و یڈیو کیسٹیں اور سی ڈیز بھی دستیاب ہیں ۔

شعبہ آڈیو و یڈیو

اس شعبے کے تحت بانی ادارہ کے دروس قرآن وحدیث ، دروس مکتوبات امام ربانی ، دروس کشف المحجوب اور خطبات جمعہ اورسی ڈیزکے علاوہ مختلف تقاریر کی باقاعدگی سے ریکارڈنگ ہوتی ہے ۔ اس وقت بانی ادارہ کے مختلف موضوعات پر دو ہزار سے زائد خطابات اور دروس کی کیسٹیں اسلامی تعلیمات کے فروغ واحیاء کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ آڈیوویڈیو کے اس عمل کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین فن کی خدمات سے استفادہ کیا جارہاہے۔

آڈیو ویڈیو سی ڈی : جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بانی وامیر اعلیٰ ادارہ کی آڈیو اور ویڈیو کیسٹیں سی ڈی پر ٹرانسفر کرنے کا اہتمام بھی کیاگیاہے ۔

تنظیم الاسلام کمیونیکشنز

کمپیوٹر بیسویں صدی کی ایک اہم ایجاد ہے جس نے انسانی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کی ہیں خصوصاً کمیونیکیشن (اطلاعات) کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے میں کمپیوٹر اہم کردار ادا کررہاہے ۔ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام نے کتب کی طباعت کے علاوہ اطلاعات ونشریات کی اس سائنسی تخلیق سے بھی بھر پور فائدہ اٹھایا ہے جس سے ادارہ کے تبلیغی معاملات میں کافی وسعت اورآسانیاں پیداہوئی ہیں ۔

انٹرنیٹ ویب سائیٹ: ادارہ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور پوری دنیا کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سے منسلک کیاگیاہے تاکہ بیرونی دنیا کے لوگ شرعی مسائل کے حل کے لئے راہنمائی حاصل کرسکیں ۔