شعبہ تعمیرات

ادارہ کے زیراہتمام جملہ تعمیراتی منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یہ شعبہ قائم کیاگیاہے ۔

توسیع منصوبہ جات

دارالعلوم نقشبندیہ امینیہ 477۔Aماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں درس نظامی ، تحفیظ القرآن تجوید وقرأت کے علاوہ سکول کی تعلیم میٹرک تا ایم ۔اے جاری ہے۔ اکتوبر 2015ء سے اگست 2017ء تک دارالعلوم کی تینوں منزلوں کی از سرنو تعمیر وتزئین مکمل ہوچکی ہے جبکہ جامع مسجد مدینہ المعروف گول مسجد کی تزئین وآرائش بھی جاری ہے۔ وسیع وعریض لائبریری ، دارالقرآن، خوبصورت ڈائننگ ہال اورجدید تقاضوں سے ہم آہنگ ھاسٹل کی تعمیر نے اسے ایک مثالی دارالعلوم بنادیاہے۔ دارالعلوم کی تزئین و آرائش جانشین ابوالبیان حضرت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی مدظلہ کے حسن ذوق کی عکاس ہے ۔

تنظیم الاسلام اسلامک یونیورسٹی (برائے خواتین)

  • جامعہ تنظیم الاسلام ملحقہ جامع مسجد مدینہ 3/4زیڈ بلاک پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں تحفیظ القرآن، تجوید وقرأت کے علاوہ سکول کی تعلیم میٹرک سے لے کر ایم ۔اے تک دی جارہی ہے ۔نیز تعمیر وتزئین کاکام بھی جاری ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام کلاسکے 8کنال پر مشتمل ہے ۔ جس کے دو بلاک تعمیر ہوچکے ہیں حفظ القرآن ، تجوید وقرأت اورسکول کی تعلیم بہترین انداز میں جاری وساری ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام میترانوالی دوکنال پر مشتمل ہے جس کا تعمیری کام کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔حفظ القرآن اور تجوید وقرأت کی تعلیم وتدریس جاری ہے اس سے ملحقہ مسجد کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے
  • جامعہ تنظیم الاسلام سعیدیہ چمن شاہ گوجرانوالہ کے دو تدریسی بلاک تعمیر ہوچکے ہیںمزید کام جاری ہے ۔ یہاں حفظ القرآن اورسکول کی تعلیم جاری ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام بشیر العلوم قاضی کوٹ کی چاردیواری اور پانچ کمروں پر مشتمل بلاک تعمیر ہو چکا ہے نیزشعبہ حفظ القرآن کے ساتھ سکول کی تعلیم کاآغاز بھی ہوچکاہے۔
  • جامع مسجد مدینۃ الکوثر نوشہر ہ روڈ کی تعمیرمکمل ہوچکی ہے۔ نیز جامعہ تنظیم الاسلام کیلئے 7مرلے مزید جگہ خرید کر ایک وسیع ہال تعمیر ہوچکا ہے اورمزید تعمیراتی کام جاری ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام ملحقہ جامع مسجدنورمدینہ بٹرانوالی جوکہ11مرلے اراضی پرمشتمل ہے ، مسجد و مدرسہ دونوں کا از سرنو تعمیراتی کام جاری ہے ۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام فرید ٹائون محلہ مجید کالونی کی تعمیر کے بعد تعلیم جاری ہے۔
  • تنظیم الاسلام ایجوکیشن سنٹر (واہنڈو) کی تعمیر کے بعد تعلیمی سلسلہ جاری ہے ۔
  • محلہ چاہ بدھے والا دھلے میں جامع مسجد اکبر عطاء اللہ کے تعمیری مراحل جاری ہیں۔ جبکہ نماز پنجگانہ ، خطبہ جمعہ اور ناظرہ قرآن کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔
  • تنظیم الاسلام ایجوکیشن سنٹر (ماڈل ٹائون گوجرانوالہ) دختران اسلام کیلئے عظیم تعلیمی منصوبہ ہے جس میں نرسری تاایم ۔اے اور تحفیظ القرآن سے لے کر درس نظامی بمعہ کمپیوٹر کورسز ،تعلیم جاری ہے ۔دو بلاکس تعمیر ہوچکے ہیں ۔مزید منصوبہ جات پرکام جاری ہے ۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات کلسیاں آرائیاںضلع گوجرانوالہ (رقبہ 2کنال )کا ایک حصہ مکمل ہوچکا ہے ، جبکہ دوسرے حصے کی تعمیر کاکام جاری ہے ۔ درسِ نظامی ، ترجمہ وتفسیر، تجوید وقرأت اور ناظرہ قرآن کی تعلیم جاری ہے ۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات نوشہرہ روڈ لیاقت کالونی کی عمارت مکمل ہوچکی ہے۔ طالبات کی تعلیم وتدریس بھی جاری ہوچکی ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات نیو گلشن کالونی کی تعمیر وتزئین مکمل ہو چکی ہے اورترجمہ وتفسیر ، حدیث و فقہ اورناظرہ وحفظ القرآن کی تعلیم دی جارہی ہے ،دوسری منزل کا کام جاری ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام سعیدیہ للبنات دھلے میںناظرہ، حفظ القرآن ، تجوید وقرأت اور ترجمہ وتفسیر کی تدریس جاری ہے ،تعمیراتی مراحل ابھی طے کرنے ہیں۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات چک ریحان (10مرلے قطعہ اراضی ) کا ایک بلاک تیار ہو چکا ہے جبکہ دوسرا زیر تعمیر ہے نیز یہاں حفظ وناظرہ، ترجمۃ القرآن اورپرائمری تا مڈل تعلیم دی جارہی ہے۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات منڈیالہ وڑائچ سواتین مرلے پرمشتمل ایک خوبصورت بلڈنگ تیارہوچکی ہے اورپڑھائی جاری ہے مزید 10مرلے جگہ بھی خریدی جاچکی ہے ۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات کوٹلی پیراحمد شاہ میں 11مرلے جگہ خرید لی گئی اورتعمیر شروع ہے۔جہاں ناظرہ ، ترجمہ وتفسیر اور درس نظامی کی پڑھائی جاری ہے ۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام آمنۃ للبنات ارسال کالونی دھلے میں اڑھائی مرلہ پرخوبصورت ڈبل سٹوری عمارت تعمیر ہوچکی ہے درس نظامی ، ترجمہ وتفسیر ، تنظیم الاسلام کورس اور حفظ و ناظرہ کی تعلیم جاری ہے
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات چاہ بدھے والا دھلے 9مرلے جگہ حاصل کرکے پڑھائی جاری ہے،تعمیری مراحل جاری ہیں۔
  • جامعہ تنظیم الاسلام للبنات موڑ ایمن آباد میں ایک کنال جگہ کی تعمیر جاری ہے ۔