شعبہ مالیات

عالمی یاقومی سطح پر اشاعت وتعلیمات اسلام کا فریضہ سرانجام دینے والا کوئی بھی ادارہ عظیم تر مقاصد کی بجاآوری کے لئے مادی وسائل کابھی مرہون منت ہوتاہے ۔ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے پیغام کی اشاعت کا دائرہ بڑی تیزی سے وسعت پذیرہے ۔ چنانچہ اس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے وسیع تر تعلیمی وتدریسی ، تصنیفی و تحقیقی اور تبلیغی و تعمیری منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے شعبہ مالیات قائم کیاگیاہے ۔اس شعبہ کا دائرہ کاربہت وسیع ہے ۔

شعبہ مالیات کے حوالے سے وسائل کی فراہمی کے چند ذرائع درج ذیل ہیں ۔

ادارہ کے ذرائع آمدن

  • بانی ادارہ حضرت علامہ ابوالبیان پیرمحمد سعید احمدمجددی علیہ الرحمہ کی جملہ تصنیفات اوران کے خطابات پر مشتمل ویڈیو ، آڈیو کیسٹس اورسی ڈیز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم جو ہمیشہ کے لئے ادارہ کے نام وقف ہیں ۔
  • ادارہ کے سرپرست ، عہدیداران اور اراکین سے موصول ہونے والے ماہانہ ، سالانہ اور تاحیات زر تعاون کی رقوم
  • ادارہ کے اراکین ودیگر احباب سے وصول ہونے والے عطیات
  • ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام کی خریداری مہم سے وصول ہونے والی رقوم
  • زکوٰۃ و فطرانہ سے حاصل ہونے والی رقوم
  • چرمہائے قربانی سے حاصل ہونے والی رقوم
  • تنظیم الاسلام گرافکس اور سیل سنٹر سے حاصل ہونے والی رقوم