شعبہ خواتین

کسی بھی معاشرے کی تشکیل و تعمیر کے لئے خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتاہے ۔ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ اور تربیت گاہ ہوتی ہے ایک عورت کی تربیت پوری قوم کی تربیت کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے ۔چنانچہ اسلام نے جس طرح مردوں کی تعلیم و تربیت کواہمیت دی ہے بالکل اسی طرح عورتوں کی تعلیم اور ذہنی وفکری تربیت کا پوراپورا اہتمام کیاہے ۔ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام شعبہ خواتین کے نام سے دختران اسلام کی تعلیم وتربیت کے لئے مختلف مساجد اورمدارس کی ملحقہ عمارات میں حفظ و ناظرہ ، ترجمۃ القرآن اور ترجمۃ الحدیث کی کلاسز کاسلسلہ جاری ہے۔ ماہانہ محافل میلاد، مجالس نعت خوانی اور سلسلہ تقریر وخطابت کے ذریعے دینی اورروحانی تعلیم وتربیت کا اہتمام بھی کیاجاتاہے ۔ دختران اسلام اورطالبات سے دینی مجالس میں خطاب کرنے کے لئے ایسی بلند فکر اور علمی لحاظ سے مقتدر خواتین کو مدعو کیاجاتاہے جو محبت رسول ﷺ کے لاثانی جذبے سے سرشار اور تعلیم وتعلم کی دنیا کے لئے وجہ افتخار ہوں ۔ دوران تدریس طالبات کی ذہنی تربیت اور بلندی کردار کی طرف توجہ دی جاتی ہے ۔ اسی طرح فرائض تدریس انجام دینے والی معلمات بھی دینی اور دنیاوی تعلیم سے بہرہ ور ہوتی ہیںیہی وجہ ہے کہ ایسے باپردہ اور پاکیزہ ماحول میں تعلیم وتربیت کے انوار سمیٹنے والی دختران اسلام عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا اعزاز ہی نہیں بلکہ ملک وقوم کا اثاثہ عمل بھی ہیں ۔ ان مدارس سے اب تک سینکڑوں بچیاں اسلامی تعلیم کے زیورسے آراستہ ہوچکی ہیں ۔ خواتین کے حوالے سے اشاعت تعلیم کا فریضہ انجام دینے والی چند جامعات کے نام درج ذیل ہیں ۔

عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام خواتین کے مدارس کی تفصیل

  • تنظیم الاسلام ایجوکیشن سنٹر برائے خواتین 122۔بی ماڈل ٹائون گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام عائشہ صدیقہ کوٹلی پیر احمد شاہ گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام نوشہرہ سانسی گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام شاہین آباد گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام چک ریحان گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام فرید ٹاؤن
  • جامعہ تنظیم الاسلام کوٹ اسحاق گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام نوشہرہ روڈ لیاقت کالونی نزداعوان چوک گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام اروپ گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام نوشہرہ روڈنزد اعوان چوک گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام فاطمۃ الزہراء yبلاک پیپلزکالونی گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام نیو گلشن کالونی گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام صدیق اکبر ٹائون دھلے
  • جامعہ تنظیم الاسلام چاہ بدھے والا دھلے
  • جامعہ تنظیم الاسلام دھونکل
  • جامعہ تنظیم الاسلام کلسیاں ارائیاں حافظ آباد روڈ
  • جامعہ تنظیم الاسلام مدینۃ الکوثر نوشہرہ روڈ اسماعیل کالونی گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام 17۔ فاروق گنج گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام سوئی گیس روڈ بلال ٹاؤن گوجرانوالہ
  • جامعہ مجددیہ انوارالقرآن تلونڈی کھجوروالی
  • جامعہ تنظیم الاسلام محلہ دمدمہ ایمن آباد
  • جامعہ تنظیم الاسلام منڈیالہ وڑائچ
  • جامعہ تنظیم الاسلام سفیدہ منڈیالہ وڑائچ
  • جامعہ تنظیم الاسلام آمنۃ للبنات ارسال کالونی دھلے گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام صفیۃ للبنات سول لائن گوجرانوالہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام شیخوپورہ
  • جامعہ تنظیم الاسلام مریدکے
  • جامعہ تنظیم الاسلا م عمونکے
  • جامعہ تنظیم الاسلام ابدال (جگہ موجود)
  • جامعہ تنظیم الاسلام جلہن
  • جامعہ تنظیم الاسلام (بٹرانوالی)

عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیراہتما م چلنے والے مدارس میںہزاروں طلباء و طالبات علوم قدیمہ وجدیدہ سے آراستہ و پیراستہ ہورہے ہیں جن کے قیام وطعام اور تدریسی ضروریات ادارہ کے ذمہ ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے بعد تبلیغی و تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔