تنظیمی نیٹ ورک
مرکزی سطح پر تمام امور مجلس شوری اور مجلس عاملہ (عہدیداران) کی باہمی مشاورت سے طے پاتے ہیں جن پر امیر اعلیٰ کی منظوری کے بعدمجلس عاملہ کی متعلقہ کمیٹیوں کے ذریعے عمل درآمد کیاجاتاہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے

عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا یہ شعبہ قرآن وسنت کی تعلیمات کے ذریعے دین اسلام کی ابدی اقدار اور مسلک حق اہل سنت وجماعت کی تبلیغ و ترویج کے لئے عملی جدوجہد کررہاہے ۔ دعوت وتبلیغ کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے لئے درج ذیل نظام وضع کیاگیا ہے ۔

کسی بھی عظیم مشن کے فروغ کے لئے ذرائع ابلاغ اور نشرواشاعت کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے اسی ضرورت کے پیش نظرعالمی ادارہ تنظیم الاسلام نے حسب ذیل مربوط نظام مرتب کیاہے ۔ جس کی بدولت ادارہ کے پیغام کی ترویج و اشاعت کا سلسلہ قابل رشک حد تک دراز ہوتاہے ۔ اس ضمن میں چند اہم ابلاغاتی امور کا اجمالی تعارف پیش کیا جاتاہے ۔

نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے مختلف تعلیمی اور تدریسی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں اسلامی علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کی بجاآوری کے لئے جدید علوم کی تدریس پربھی خاطر خواہ توجہ دی جارہی ہے ۔

عالمی یاقومی سطح پر اشاعت وتعلیمات اسلام کا فریضہ سرانجام دینے والا کوئی بھی ادارہ عظیم تر مقاصد کی بجاآوری کے لئے مادی وسائل کابھی مرہون منت ہوتاہے ۔ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے پیغام کی اشاعت کا دائرہ بڑی تیزی سے وسعت پذیرہے ۔

اس شعبہ کے تحت ادارہ کی جملہ تنظیمات اور شاخوں سے مکمل رابطہ رکھاجاتاہے اور نئی شاخوں کا قیام وانصرام بھی اسی شعبہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔

کسی بھی معاشرے کی تشکیل و تعمیر کے لئے خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتاہے ۔ ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ اور تربیت گاہ ہوتی ہے ایک عورت کی تربیت پوری قوم کی تربیت کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے ۔چنانچہ اسلام نے جس طرح مردوں کی تعلیم و تربیت کواہمیت دی ہے بالکل اسی طرح عورتوں کی تعلیم اور ذہنی وفکری تربیت کا پوراپورا اہتمام کیاہے ۔

دارالعلوم نقشبندیہ امینیہ 477۔Aماڈل ٹائون گوجرانوالہ میں درس نظامی ، تحفیظ القرآن تجوید وقرأت کے علاوہ سکول کی تعلیم میٹرک تا ایم ۔اے جاری ہے۔ اکتوبر 2015ء سے اگست 2017ء تک دارالعلوم کی تینوں منزلوں کی از سرنو تعمیر وتزئین مکمل ہوچکی ہے جبکہ جامع مسجد مدینہ المعروف گول مسجد کی تزئین وآرائش بھی جاری ہے۔

قانونی امور میں معاونت ومشاورت کے لئے تنظیم الاسلام ایڈوائزری کونسل قائم کی گئی ہے ۔

غریب ، نادار ، محتاج اور مستحق افراد کی مالی امداد کے لئے سنت نبوی علیہ الصلوات والتسلیمات کی نہج پر تنظیم الاسلام بیت المال قائم کیاگیاہے جس میں زکوٰۃ وصدقات وعطیات وصول کئے جاتے ہیں اور نہایت دیانتداری سے مستحقین تک پہنچائے جاتے ہیں ۔

وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور افراتفری کے پیش نظر حالات کی سنگینی سے نبردآزما ہونے کے لئے تنظیم الاسلام سکیورٹی کا قیام عمل میں لایاگیا ،تنظیم الاسلام سکیورٹی ایسے رضاکارافراد کا نام ہے جو ادارہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تمام دینی و روحانی تقریبات کے نظم ونسق اور سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتاہے ۔