مقصدِ قیام

قرآن وسنت کی آفاقی تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں ہمہ پہلو انقلاب برپا کرنے کے لئے حضرت علامہ ابوالبیان پیر محمدسعیداحمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ نے فروری 1980ء میں مرکزی ادارہ تنظیم الاسلام کی بنیاد رکھی جس کے تحت نوجوانوں کی علمی و فکری اور نظریاتی تربیت اور روحانی ذوق کی آب یاری کے لئے عملی جدوجہد شروع کردی۔

اس ادارے کی نظریاتی اور فکری جمال آرائی عصر حاضر کے فرزندان اسلام کے دلوں میں گھر کرنے لگی کہ بہت سے ممالک کے اصحاب شوق اس کی دعوت پرلبیک کہنے کے لئے سراپا انتظار بن گئے ۔ یہ اسی بین الاقوامی پذیرائی کا نتیجہ ہے کہ اب ادارہ کو عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا نام دے دیاگیا ہے ۔