عشق رسالت مآب ﷺ

قرآن وحدیث کے جو اہر تعلیمات اورتاریخ اسلام کے سنہری صفحات اس بات کے شاہدہیں کہ عشق رسالت مآب ﷺ ہی مومن کی متاع عزیز ہے ۔ جب تک مسلمانوں نے اپنی اس متاع ایمانی کو حرزجاں بنائے رکھا حکمرانی وجہاں بانی ان کا اعزاز اور فتح ونصرت انکا مقدر رہی ۔ طاغوتی طاقتوں کی رو ز اول سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ کسی طرح مسلمانوں سے یہ قیمتی اثاثہ چھین لیاجائے تاکہ ذات رسالت مآب ﷺ سے نظری وقلبی تعلق کمزور کرکے انہیں دولت ایمان سے یکسر محروم کردیاجائے۔ شاعر مشرق کے الفاظ میں اقوام باطلہ کی فتنہ انگیزی کا محور فقط یہی ہے کہ

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہیں ذرا

روح محمد اس کے بدن سے نکال دو

فکر عرب کو دے کے فرنگی تخیلات

اسلام کو حجاز و یمن سے نکال دو

انہی ابلیسی اور صیہونی سازشوں کے توڑ کی خاطر عالمی ادارہ تنظیم الاسلام ملت اسلامیہ میں یہ شعور بیدار کرنا چاہتاہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا واحد حل فقط عشق رسول ﷺ میں ہی پوشیدہ ہے ۔ ذالک ہو الفوز العظیم