فروغِ علم

وحی اولین اقراء باسم ربک الذی خلق علم کی اہمیت کوواضح کرتی ہے ۔ رب زدنی علما ء ہمارے نبی اکرم ﷺ کی خاص دعا ہے ۔ حضرت آدم علیہ السلام علم کی وجہ سے ہی مسجود ملائکہ ٹھہرے ۔ مسلمان جب تک علم کی شاہراہ پرگامزن رہے عروج وترقی اور قوموں کی امامت ان کا مقدر رہی ۔ امت مسلمہ کی زبوں حالی اور زوال پذیری کا سب سے بڑا سبب علم سے روگردانی ہے ۔ اندریں حالات ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے لئے فروغ علم کا ایک مضبوط نظام وضع کیاجائے ۔ الحمدللہ !عالمی ادارہ تنظیم الاسلام اسی عظیم مقصد کے حصو ل کے لئے کوشاں ہے ۔ ادارہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر مساجد کی تعمیر اور مدارس کا قیام ، اسلامی لٹریچر کی طباعت اور خصوصاً ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام کا اجراء ، اسلامی موضوعات پرمتعدد کتابوں کی نشرواشاعت ، تبلیغی و تعلیمی مجالس اورعلمی وفکری محافل اسی جذبہ ٔ فروغ علم کا اظہار واعتراف ہے ۔